Wednesday, April 17, 2024

خواجہ آصف کا حفیظ شیخ اور رضا باقر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

خواجہ آصف کا حفیظ شیخ اور رضا باقر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
June 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) خواجہ آصف نے حفیظ شیخ اور رضا باقر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ خواجہ آصف نے کہا حکومت نے اپنی ڈکیتی پر اسٹے لے رکھا ہے۔ یہ ڈبل شاہ ہیں، انہوں نے ڈاکے مارے ہوئے ہیں۔ مالم جبہ اسکینڈل  بلین ٹری منصوبے کا حساب دیں۔ خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر کھڑے ہوئے اور کہا شہبازشریف کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے،عمران خان 22 سال کی جدوجہد سےاقتدار میں آئے۔ سپریم کورٹ نے بھی  انہیں صادق  اور امین قرار دیا  ۔ اسد عمر نے کہا عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں ۔ 180 سے زائد ممالک میں کورونا کی وبا پھیلی ہے۔ اپوزیشن صرف عمران خان کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ ہمیں نہیں پتہ اپوزیشن چاہتی کیا ہے۔