Tuesday, April 23, 2024

خواجہ آصف کا آٹا اور چینی بحران پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

خواجہ آصف کا آٹا اور چینی بحران پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
March 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں آٹا اور چینی بحران پر بحث کرانے کی گونج سنائی دی۔ خواجہ آصف  نے بحران پر اداروں کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ  کی باتیں بھی ہوئیں۔ لیگی رکن احسن اقبال نےالزام لگایا کہ لگتا ہے وزرا کہسار مارکیٹ میں بیٹھ کر کمیشن  طے کرتے ہیں۔ احسن اقبال کے الزام کو شیریں مزاری اور مراد سعید نے مسترد کر دیا۔ مراد سعید نے کہا احسن اقبال اپنے الزام پر معافی مانگیں۔ خواجہ آصف نے آٹا چینی بحران پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ خواجہ آصف کے مطالبے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور فوادچودھری نے کہا رپورٹ جلد آجائے گی ۔