Sunday, May 5, 2024

خواجہ آصف نے مہاجرین کو تقسیم کر کے دوقومی نظریے کی نفی کر دی : فاروق ستار

خواجہ آصف نے مہاجرین کو تقسیم کر کے دوقومی نظریے کی نفی کر دی : فاروق ستار
June 16, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے نازیبا زبان استعما ل کی، خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا خواجہ آصف کا رویہ غیرپارلیمانی ہے، متحدہ کے خلاف بیان سیاسی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا خواجہ آصف کی تقریر نے مہاجرین کے دل دکھائے، انہوں نے جعلی مہاجرین کہہ کر مہاجرین کی دل آزاری کی ہے۔ خواجہ آصف نے مہاجرین کو تقسیم کر کے دو قومی نظریے کی نفی کی ہے۔ تقسیم پاکستان کے وقت ٹرینوں میں ہی مہاجرین کو ختم کر دیا جاتا تھا۔ خواجہ آصف کے نجی چینل میں استعمال کئے گئے جملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔