Tuesday, April 23, 2024

خواجہ آصف نے مریم نواز کے مذاق معیشت کے بیان کی حمایت کردی

خواجہ آصف نے مریم نواز کے مذاق معیشت کے بیان کی حمایت کردی
June 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی، اہم لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی مریم نواز کے بیان کی حمایت کردیاور ککہا کہ مریم نواز نے میثاق معیشت کو مذاق کہا، ملک کے ساتھ  واقعی ہی مذاق ہو رہا ہے، خواجہ آصف نے حمزہ شہباز کو تماشہ دیکھنے کا شوقین بھی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا میثاق معیشت کی حمایت میں بیان جبکہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مخالفت کی ۔ میثاق معیشت پر الگ الگ مؤقف سے ن لیگ میں دھڑے بندی کھل کرسامنے آگئی، خواجہ آصف نے بھی شہبازشریف کے برعکس مریم نواز کے بیان کی حمایت کردی۔ خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں شہبازشریف کی طرف سے میثاق معیشت پر بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بجٹ پر شدید اختلافات ہیں، مہنگائی ڈبل ہوگئی، سب پیش گوئیاں غلط ثابت ہو رہی ہیں،، حکومتی اقدامات کے بعد کیا میثاق معیشت پر بات ہوسکتی ہے؟ موجودہ حالات میں میثاق معیشت مذاق معیشت ہے۔ خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا اعتراف بھی کیا، کہتے ہیں پارٹی میں اختلاف اس بات کا ثبوت ہیں کہ ن لیگ جمہوری جماعت ہے، خواجہ آصف نے حمزہ شہباز کو تماشہ دیکھنے کا شوقین بھی قرار دے دیا۔ مسلم لیگی رہنما نے واضح کیا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر اور ہمارے قائد کی بیٹی ہے، انہوں نے حالات کو دیکھتے ہوئے میثاق معیشت کو مذاق کہا، میثاق معیشت پر تحفظات کا اظہار ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔