Thursday, April 25, 2024

خواجہ آصف نے آئی ایس آئی کیخلاف ہرزہ سرائی کی، مقدمہ درج کیا جائے: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین

خواجہ آصف نے آئی ایس آئی کیخلاف ہرزہ سرائی کی، مقدمہ درج کیا جائے: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین
July 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے بھی آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کی، عوام خواجہ آصف کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بارہ جولائی کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے الزامات لگائے کہ قومی ادارے کے دو سابق سربراہان نے نوازشریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔ الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ الزامات کی تحقیقات کرا کے خواجہ آصف کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے جبکہ عوام خواجہ آصف کے خلاف مقدمات درج کرائیں تاکہ کسی کو قومی سلامتی کے اداروں پر بغیر ثبوت الزامات لگانے کی جرأت نہ ہو سکے۔