Thursday, May 9, 2024

خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ، اثاثہ جات کیس میں سوالنامہ تھمادیا گیا

خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ، اثاثہ جات کیس میں سوالنامہ تھمادیا گیا
December 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف  کی نیب راولپنڈی میں پیشی  ہوئی ، نیب نے اثاثہ جات سے متعلق سوالنامہ تھما دیا ، خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کی نیب راولپنڈی میں میں طلبی پرپیش ہوئے ۔ نیب نے خواجہ آصف سے اپنے اورخاندان کے اثاثہ جات سے متعلق ریکارڈ طلب کررکھا تھا ، ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو سوالنامہ دیا گیا اور جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں بیس منٹ تک رہے جس کے بعد روانہ ہوگئے۔