Friday, April 19, 2024

خواجہ آصف تاحیات نا اہل ،عدالتی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول

خواجہ آصف تاحیات نا اہل ،عدالتی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول
April 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) خواجہ آصف کے تاحیات نااہل ہونے کے عدالتی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ، ممبران کو سمری بھجوادی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی منظوری کے بعد ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،لیگی رہنما این اے 110سے منتخب ہوئے تھے۔