Friday, March 29, 2024

خواجہ آصف ایک بار پھر نیب لاہور میں 26 جون کو طلب

خواجہ آصف ایک بار پھر نیب لاہور میں 26 جون کو طلب
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) خواجہ آصف کی ایک بار پھر نیب میں طلبی ہو گئی۔ نیب لاہور نے لیگی رہنما کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نیب راولپنڈی میں پیشی  میں نیب نے اثاثہ جات سے متعلق سوالنامہ تھما دیا تھا ، خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو سوالنامہ دیا گیا اور جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ۔ خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں بیس منٹ تک رہے جس کے بعد روانہ ہوگئے تھے ۔