Friday, April 26, 2024

خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ‏

خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ‏
April 9, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف  کی نیب میں پہلی پیشی ہو گئی ، نیب کی تفتیشی ٹیم نے لیگی رہنما پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی، خواجہ آصف نے نیب راولپنڈی کے روبرو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی ٹیم نے پوچھا کہ  پاکستان میں آپکے مجموعی اثاثے کتنے ہیں؟، بیرون ملک کتنی جائیدادیں بنائی؟ ، کیا تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں؟ ،پاکستان اور بیرون ملک کتنے بینک اکاونٹس ہیں؟ ۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں ، سوالوں سے متعلق پہلے آگاہ نہیں کیا گیا،جلد ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نیب میں آج کا دن اچھا رہا، کچھ سوال پو چھے گئے اور ایک سوالنامہ بھی دیا گیا، سوالنامے کا تحریری جواب دوں گا، سوالنامہ ابھی پڑھا نہیں، مجھے معلوم نہیں سوال کیا ہیں، سوالنامہ کے جواب کب دینے ہیں ابھی نہیں معلوم۔

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے نیب کی کارروائیوں پر سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔