Friday, April 26, 2024

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قصور اور گوجرنوالہ میں ریلی نکالی گئی

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قصور اور گوجرنوالہ میں ریلی نکالی گئی
March 8, 2020
قصور (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے قصور اور گوجرنوالہ میں بھی ریلی نکالی گئی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کا دن خواتین کے عالمی دن کے نام سے منسوب ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قصور میں طالبات اور ننھی بچیوں نے کتبے اٹھا کر ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک خواتین اور طالبات کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو جو حق دیا ہے وہ اسے ضرور ملنا چاہیے، دراصل اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو اس کا اصل مقام دلوایا اور تاقیامت دلواتا رہے گا۔ ادھر گوجرنوالہ میں بھی 8 مارچ کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ  چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہیے لیکن یہ جو چند  لوگوں پر مشتمل ٹولہ خواتین کی نمائندگی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کے خلاف ہیں۔