Saturday, April 20, 2024

خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج کا خواتین کو زبردست خراج تحسین

خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج کا خواتین کو زبردست خراج تحسین
March 8, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج نے خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آج کا دن خواتین کے نام منسوب ہے، ہوا کی بیٹی، انسانیت کی محافظ، عالمی امن کی سفیر، پاکستان کا فخر ہے۔ زمانہ امن ہو یا جنگ، دنیا کیلئے پاکستانی باہمت خواتین جرات و بہادری کی عظیم مثال بن کر ابھریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا دن منایا جا رہا ہے، خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج نے بھی خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔