Friday, April 19, 2024

خواتین کے عالمی دن پر خواتین ارکان قومی اسمبلی کی آواز دبادی گئی

خواتین کے عالمی دن پر خواتین ارکان قومی اسمبلی کی آواز دبادی گئی
March 8, 2017
اسلام آباد(92نیوز)خواتین کے عالمی دن پر خواتین ارکان قومی اسمبلی کی آوازدبا دی گئی امتیازی سلوک پراپوزیشن کی خواتین ارکان ایوان سےواک آؤٹ کرگئیں کہتی ہیں وہ قانون سازی تو کررہی ہیں لیکن انہیں خود حقوق نہیں مل رہے ۔ تفصیلات کےمطابق یوم نسواں پر قومی اسمبلی کے ایوان میں خواتین ارکان کی ایک نہ سنی گئی بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی خواتین ارکان نے احتجاج کیا اور واک آﺅٹ کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کی رکن نفیسہ شاہ کاکہنا تھا کہ ایوان میں خواتین کا دن منایا جانا چاہئے تھا لیکن بدقسمتی سے امتیازی سلوک کیا گیا۔ تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے کہا کہ اس خاص دن پرخاتون سپیکر کو ایوان چلانا چاہئے تھا۔ حکومتی رکن طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ سپیکر نے اپوزیشن کی خواتین ارکان کو بولنے کی خصوصی اجازت دی ۔ بائیکاٹ کرنا درست عمل نہیں پروین مسعود بولیں کہ خواتین کے حقوق کےلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔ اس موقع پراپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین ارکان کاکہنا تھا کہ ایجنڈا ملتوی کرکے خواتین کا دن منایا جانا چاہئے تھا خواتین ارکان کو تو ترقیاتی فنڈزتک نہیں دئیے جاتے۔