Friday, March 29, 2024

خواتین کی ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ

خواتین کی ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ
July 13, 2015
سرگودھا(92نیوز)ہلا ل احمر ہسپتال میں آپریشن کے دوران خواتین کی ویڈیوبنانے والے ڈاکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ہلال احمر ہسپتال کے ایک اہلکار نے ڈی سی او و چیئرمین ہلال احمر سرگودھا ثاقب منان کو شکایت کی تھی کہ ہلال احمر ہسپتال کی ایک لیڈی ڈاکٹر طاہرہ اور اسسٹنٹ کلیم اللہ ایک نرس کی ملی بھگت سے آپریشن ،الٹرا ساؤنڈ اور چیک اپ کے لئے آنے والی خواتین کی ویڈیو بناتے ہیں جس پر گذشتہ کئی ماہ سے انکوائری کی جارہی تھی اس دوران چیئرمین ہلال احمر نے لیڈی ڈاکٹر طاہر ہ اسسٹنٹ کلیم اللہ اور نرس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا تھا تاہم ان میں سے مبینہ طور پر نرس کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس نے اس مکروہ فعل کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ڈی سی او نے گزشتہ روز انکوائری کے بعد ڈی پی او سرگودھا سجاد منج کو مقدمہ کے اندراج کیلئے رپورٹ کی جس پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم تاحال پولیس تینوں میں سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کر رہی۔