Monday, September 16, 2024

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے سپائنل فلوئڈ نکالنے کا معاملہ ، فرانزک رپورٹ مکمل

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے سپائنل فلوئڈ نکالنے کا معاملہ ، فرانزک رپورٹ مکمل
February 15, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ سے سپائنل  فلوئڈ نکالنے کے معاملے  پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی  نے  رپورٹ مکمل کر لی ۔زیر حراست ملزم ندیم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل  ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ملزم محض جنسی تسکین کے لیے یہ کام کرتا تھا۔

حافظ آباد کے نواحی علاقے میں خواتین کے سپائننل فلوئڈ نکالنے کے معاملے کا  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ نے ڈٖراپ سین کر دیا ۔

پنجاب فرانزک ایجنسی نے پولی گرافی رپورٹ اور سیمپل کی رپورٹ کے بعد حافظ آباد میں بون میرو نکالنے کے معاملے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نہ تو کسی گروہ کا رکن ہے نہ ہی بون میرونکالتا تھا۔

 ملزم ندیم کی جانب سے نکالا گیا مواد بھی بون میرو نہیں ہے ۔ ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا ، وہ صرف خواتین کے ساتھ تعلق بنانے کیلئے مختلف حرکتیں کرتا تھا۔

 ذرائع کے مطابق  ملزم سے برآمد ہونے والا مواد بون میرو یا سپائنل فلوئیڈ نہیں ہے  جبکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی  ہے۔