Saturday, May 18, 2024

خواتین کو چھریاں مارنے کا کیس،ملزم رہا کرنے کی رپورٹ منظور

خواتین کو چھریاں مارنے کا کیس،ملزم رہا کرنے کی رپورٹ منظور
November 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت نے گلستان جوہر میں خواتین کو چھریاں مارنے والے کیس میں ملزم شہزاد کو عدم ثبوت پر رہا کرنے کی پولیس رپورٹ بھی منظور کر لی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین کو چھریوں مارنے والے نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ پولیس کے ملزم تک پہنچنے کا دعوے بھی افسانے نکلے ۔ پہلے کہا کہ بس ملزم کے قریب پہنچ گئے ۔20دن ملزم شہزاد کو قید میں رکھنے کے بعد اب کلئیر قرار دے دیا ۔
پولیس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ تمام تر وسائل استعمال کیے مگر ملزم تک نہیں پہنچ سکے۔ ملزم شہزاد سے تفتیش کی مگر اصل ملزم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اب مقدمات کو زیر التوا رکھنا بے سود ہوگا۔ ملزم شہزاد کو رہا کر دیا جائے ۔
پولیس افسران نے مقدمات اے کلاس کرنے کی منظوری دے دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شہزاد کو عدم ثبوت پر رہا کرنے کی پولیس رپورٹ منظور کر لی۔