Friday, April 26, 2024

خواتین کو ووٹ کی عدم اجازت پر سراج الحق کی خالی نشست پی کے پچانوے میں دوبارہ ضمنی الیکشن کا حکم

خواتین کو ووٹ کی عدم اجازت پر سراج الحق کی خالی نشست پی کے پچانوے میں دوبارہ ضمنی الیکشن کا حکم
June 2, 2015
پشاور (92نیوز) خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے پچانوے میں دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے پچانوے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ ثابت ہو گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ہی امیدوار اعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے تاہم حلقے میں تریپن ہزار سے زائد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا تھا۔