Thursday, March 28, 2024

خواتین کو بھی امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنایا جائے، انجلینا

خواتین کو بھی امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنایا جائے، انجلینا
March 30, 2019

 نیو یارک (92 نیوز) ہالی ووڈ سپر اسٹار اور مہاجرین کے حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے کہا کہ افغان خواتین کو بھی امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا حصہ بنایا جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزرا اور سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے جولی نے کہا کہ افغانستان کی ہزاروں خواتین نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنے اور اپنے بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے والی ان خواتین کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

 مہاجرین کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جولی کا کہنا تھا کہ 18 سال قبل جب انہوں نے اقوام متحدہ کے مشن برائے مہاجرین کیلئے کام کرنا شروع کیا تو اس وقت دنیا بھر میں 20 ملین لوگ پناہ گزین تھے تاہم آج یہ تعداد 65 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔