Saturday, April 20, 2024

خواتین ڈاکٹرز کا سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن سخت کرنیکا مطالبہ

خواتین ڈاکٹرز کا سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن سخت کرنیکا مطالبہ
April 24, 2020
کراچی (92 نیوز) خواتین ڈاکٹرز نے سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں خواتین ڈاکٹرز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حکومت عوام سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ ہاتھ جوڑ کر آپ سے اپیل کرتی ہیں کہ گھروں میں رہیں، احتیاط کریں، فاصلہ رکھیں۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 246 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے اور تین جاں بحق ہوچکے ہیں، ہم اپنے ڈاکٹرز کو ہی نہ بچا پائے تو مریضوں کا علاج کون کرے گا۔ ہم اسپتالوں میں برے حالات دیکھ رہے ہیں، ہمارے ہاتھ سے معاملات تیزی سے نکل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ نجی اداروں میں کام کر رہا ہے،اس کو کٹس کوئی نہیں مہیا کر رہا ہے، ہمیں جو سامان مل رہا ہے وہ بہت کم ہے، ڈاکٹر ایک ہی گلوز کے ساتھ ایک ہی مریض کو دیکھے گا، اگر ڈاکٹر ایک ہی گلوز سے زیادہ مریضوں کو دیکھے گا تو مرض پھیلے گا۔