Thursday, May 9, 2024

خواتین پر حملوں کیخلاف گلستان جوہر میں احتجاج کریں گے ، فاروق ستار

خواتین پر حملوں کیخلاف گلستان جوہر میں احتجاج کریں گے ، فاروق ستار
October 5, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ایم ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں خواتین پر چھریوں کے حملوں کے خلاف گلستان جوہر میں احتجاج کریں گے۔۔ انسدادہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری فراہم کرنے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خواجہ اظہارالحسن، وسیم اختر اور قمر منصور اشتعال انگیز تقریرکیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مفرور ملزمان ایم کیو ایم قائد، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔