Tuesday, April 23, 2024

خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر چلی میں احتجاج

خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر چلی میں احتجاج
December 5, 2019
چلی ( 92 نیوز)  چلی کی جہاں  ہزاروں خواتین نے دنیا میں بڑھتے ہوئے عصمت دری اور تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سینتیاگو کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں خواتین اکٹھی ہوئیں اور گانے گا کر احتجاج کیا جو وائرل ہو چکا ہے۔ یہ اسٹیڈیم فوجی آمریت کے دور میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کے لیے استعمال ہوتا تھا ، خواتین بلند آواز سے ’ تمہاری راہ میں ایک عصمت دری‘ گنگنا رہی تھیں۔ چلی میں میٹرو کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں خواتین کے خلاف تشدد اور عدم مساوات جیسے دیگر موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔