Friday, April 19, 2024

خواتین پر تشدد کا کیس، متاثرہ دو خواتین بہنوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا

خواتین پر تشدد کا کیس، متاثرہ دو خواتین بہنوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا
December 15, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے کیس میں متاثرہ دو خواتین بہنوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیسری متاثرہ خاتون کے میڈیکل چیک اپ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ تیسری متاثرہ لڑکی نایاب بتول سے ایک سال قبل اجتماعی زیادتی کی گئی۔ بلیک میل کرنے کے بعد نایاب بتول کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئیں۔ مرکزی ملزم ہدایت خلجی اور اسکا بھائی خلیل خلجی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ گروہ کے تیسرے اہم رکن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان سے برآمد موبائل، لیپ ٹاپس اور یو ایس پیز پنجاب فرانزک بھجوائی گئی ہیں۔