Thursday, April 18, 2024

خواتین پر تشدد‘ حکومت نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا : شاہ محمود قریشی

خواتین پر تشدد‘ حکومت نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا : شاہ محمود قریشی
October 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ورکرز کنونشن پر اسلام آباد پولیس کے دھاوے اور گرفتاریوں کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے۔ پولیس نے خواتین پر بھی تشدد کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کا مذاق اڑایا گیا۔ اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تشدد کے بعد صرف وزیراعظم نہیں پوری حکومت خطرے میں آگئی ہے۔