Friday, March 29, 2024

خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: سپین اور کوسٹا ریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر

خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: سپین اور کوسٹا ریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر
June 10, 2015
مانٹریال (ویب ڈیسک) خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ میں کوسٹا ریکا کی نو آموز ٹیم نے سپین کی تجربہ کار ٹیم کیخلاف برابر میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کر پائیں۔ گروپ ای کا افتتاحی میچ مانٹریال کے اولمپکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اورخیال تھا کہ سپین کی ٹیم باآسانی میچ جیت جائیگی لیکن کوسٹاریکا کی ٹیم لوہے کا چنا ثابت ہوئی اور میچ برابر کھیل گئی۔ میچ شروع ہونے کے 13ویں منٹ میں وکی لوسادا نے سپین کی طرف سے پہلا گول کیا لیکن اس کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور اگلے ہی منٹ میں کوسٹا ریکا کی راکیل روڈری گوز سنڈینو نے گول کر دیا۔ سپین کی ٹیم کو کھیل کے دوسرے ہاف میں کئی یقینی چانس ملے لیکن مخالف ٹیم دیوار بن گئی۔ کوسٹاریکا کا اگلا میچ ہفتے کو جنوبی کوریا اور سپین کابرازیل سے ہو گا۔ اس گروپ میں آخری میچ اگلے بدھ کو جنوبی کوریا اور برازیل میں ہوگا۔