Thursday, April 25, 2024

خواتین حق رائے دہی ضرور استعمال کریں، پولنگ سٹیشنوں میں پردے کا انتظام ہے: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

خواتین حق رائے دہی ضرور استعمال کریں، پولنگ سٹیشنوں میں پردے کا انتظام ہے: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا
May 30, 2015
پشاور (92نیوز) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ساڑھے گیارہ ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین کےلئے پولنگ سٹیشنوں میں پردے کا انتظام ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کو حق رائے دہی ضرور استعمال کرنا چاہیے، خواتین کےلئے پولنگ سٹیشنوں میں پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، ساڑھے گیارہ ہزار پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ مشتاق غنی نے کہا کہ عوام میں جوش و خروش ہے، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کےلئے بلدیاتی نظام بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کو بہتربنانے کےلئے بہت محنت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ حکومت نے خواتین کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے عوام کو متحرک کرنے کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے خواتین نے بھی ووٹ کاسٹ کر کے آئینی ذمہ داری ادا کی۔