Friday, April 26, 2024

خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کردار ادا کریں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کردار ادا کریں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
December 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کردار ادا کریں۔ سپریم کورٹ میں بھی جلد خواتین ججز کی تعیناتی ہو گی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تیسری خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ہو گا۔ اعلیٰ عدلیہ خواتین کےحقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے۔ معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جارہا ہے۔ مقدمات میں خواتین کی ضمانت سےمتعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ چیف جسٹس نے کہا ضلعی عدالتوں میں 300 سے زائد خواتین ججز خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ خواتین ججز کانفرنس کا انعقاد ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ خواتین ججز مردوں کے غالب معاشرے میں کام کر رہی ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا خواتین ججز نے پیچیدہ مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے دیکر صلاحیتوں کو منوایا۔ خواتین اور مرد ججز میں فرق ختم کرنا ہو گا۔ کمرہ عدالت میں ججز کے رویے سے لوگ عزت کرتے ہیں۔ کمرہ عدالت کے ماحول کا دارومدار ججز کے رویے پر ہے۔ خواتین ججز ذہنی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنا کام کریں۔ جرائم کے مقدمات میں خواتین ججز سخت الفاظ سے گریز کریں۔ قرآن میں بار بار انصاف کی فراہمی کی تلقین کی گئی ہے۔ جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد جج کی طرح ہو جاتا ہے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کیساتھ محبت کرتا ہے۔