Thursday, March 28, 2024

خواتین آنے والے بجٹ سے سخت نالاں، مہنگائی کم کرنے کے بجائے یہ بجٹ بھی مہنگائی میں اضافہ کریگا: خواتین

خواتین آنے والے بجٹ سے سخت نالاں، مہنگائی کم کرنے کے بجائے یہ بجٹ بھی مہنگائی میں اضافہ کریگا: خواتین
May 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) خواتین آنے والے بجٹ سے سخت نالاں دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے بجائے یہ بجٹ بھی مہنگائی میں اضافہ کرے گا۔ بجٹ کی آمد آمد ہے مگر بازاروں میں تو جیسے مہنگائی کا طوفان امڈ پڑا ہے۔ خواتین کہتی ہیں جتنی بار بازار آؤ ریٹ کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ بھی ہر بار کی طرح سیاستدانوں کے اپنے مفادات پر ہی مبنی ہو گا۔ خواتین شکوہ کناں ہیں کہ ہرسال بجٹ کے نام پر صرف ڈرامہ ہی ہوتا ہے، غریب عوام کے لیے اس میں کچھ نہیں ہوتا۔ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس بجٹ سے بھی انہیں کوئی اچھی خبر ملنے کی امید نہیں۔ خواتین کے مطابق روز روز اشیاء کی بڑھتی قیمتوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ مہنگائی کے سیلاب نے سفید پوش طبقے کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔