Thursday, May 9, 2024

خواتین آفیسرز کو ہراساں کرنیوالا محکمہ تعلیم کا جونیئر کلرک معطل

خواتین آفیسرز کو ہراساں کرنیوالا محکمہ تعلیم کا جونیئر کلرک معطل
October 19, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے خواتین آفیسرز  کو ہراساں کرنے اور بدتمیزی کرنے والے جونیئر کلرک کو معطل کر دیا ، ذرائع کے مطابق جونیئر کلرک گلریز اختر نے ایک ماہ قبل  اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہراساں کیا اور بدتمیزی کی تھی۔ محکمہ ایجوکیشن گوجرانوالہ میں خواتین آفیسرز کو ہراساں کرنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے جونیئرکلرک کو معطل کردیا گیا،  92نیوز نے کلرک گلریز اختر کی انکوائری رپورٹ حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جونیئر کلرک کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ آفیسر سے گورنمنٹ ہائی اسکول تلونڈی موسیٰ خاں ٹرانسفر کر دیا گیا اور یہ اپنی معطلی کے دوران تلونڈی موسیٰ خاں ہی میں موجود رہے گا۔ جونیئر کلرک کی باقی ماندہ سروس کے دوران ایڈمن آفس میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو پیڈا ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ ہراساں کرنے پر ایک ماہ قبل خواتین ٹیچرز نے کلرک گلریز کے خلاف ریلی بھی نکالی تھی۔