Saturday, May 11, 2024

خنجراب ہائی ایسٹ ایلٹی چیوڈ میراتھن ریس آج شروع ہوگی

خنجراب ہائی ایسٹ ایلٹی چیوڈ میراتھن ریس آج  شروع ہوگی
September 21, 2019
خنجراب (92 نیوز) دنیا کے بلند مقام پر خنجراب ہائی ایسٹ ایلٹی چیوڈ میراتھن ریس آج شروع ہوگی۔ 17 ممالک کے ایتھلیٹ سوست  پہنچ گئے۔ دنیا میں سب سے بلند مقام پر دوڑی جانے والی خنجراب ہائی ایسٹ ایلٹی چیوڈ میراتھن ریس میں 17 ممالک کے ایتھلیٹ شرکت کریں گئے۔ یہ ریس پاک فضائیہ کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے۔ ریس پاکستان اور چین کی سرحد پر 15000 فٹ سے زائد بلندی پرواقع خنجراب پاس سے شروع ہو گی۔ ایتھلیٹ بل کھاتی شاہراہ قراقرم پر دوڑتے  ہوئے اس ریس کے اختتامی مقام تک پہنچیں گے۔