خنجراب تا اسلام آباد نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کر دی گئی ، عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد ( 92 نیوز)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ خنجراب تا اسلام آباد نئی آپٹیکل کیبل آپریشنلائز کردی گئی ہے ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور گوادر تک کیبلز بچھائی جائیں گی، آپٹیکل کیبلز کا کام ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے منصوبے کے ذریعے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھ دی۔