Monday, May 20, 2024

خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج منایا جائیگا

خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج منایا جائیگا
October 15, 2015
خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں اسلامی سلطنت کو اٹھائیس لاکھ مربع میل تک پھیلایا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب نویں پشت سے نبی کریم ﷺ سے ملتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کا شمار السابقون الاولون یعنی سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والوں اور عشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں ہوتا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک بہادر سپاہی، نڈر مجاہد، عدل وانصاف کے پیکر اور عظیم منتظم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اُس راستے پر شیطان ہر گز نہیں چلتا جس راستے پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ چلتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سرکار دو عالم ﷺ کے نکاح میں آئیں، اس نسبت سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سسر رسول ﷺ کہلائے۔ سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے۔ اپنے دورِ خلافت میں آپ نے اٹھائیس لاکھ مربع میل تک اسلامی سلطنت کو پھیلایا۔ آپ کا دور خلافت راشدہ کا شاندار ترین دور ہے۔