Sunday, May 5, 2024

خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،جمعرات کو پہلاروزہ ہوگا

خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،جمعرات کو پہلاروزہ ہوگا
June 16, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کا چاندسعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں نظر نہیں آیا اس لئے جمعرات کو سعودی عرب  اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کےلئے علما کا اجلاس ہوا ،اس اجلاس میں کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد عدالتی کونسل نے چاند نظر نہ آنے  اورجمعرات کو سعودی عرب میں پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند متحدہ عرب امارات، مصر ، اردن،ملائیشیا ، انڈونیشیا،جاپان اور ترکی سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی  نظر نہیں آیا اس لئے ان ممالک میں پہلا روزہ بھی جمعرات کو ہو گا۔