Friday, April 26, 2024

خلیجی ریاستوں کو ایران کے مجرمانہ عوامل کا مقابلہ کرنا چاہیے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان

خلیجی ریاستوں کو ایران کے مجرمانہ عوامل کا مقابلہ کرنا چاہیے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان
May 31, 2019
مکہ مکرمہ (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایرانی اقدامات علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مکہ مکرمہ میں خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں ایرانی مداخلت قیام امن کی کوششوں کے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت علاقائی اور عالمی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ ایران کی خطے میں دہشت گردی  کارروائیوں کے سبب تجارتی جہاز رانی اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عالمی  برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔ عراقی صدر برہام صالح نے اجلاس سے خطاب میں  کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ علاقائی اور عالمی تناؤ سے  خطے میں جنگ  شروع ہوسکتی ہے۔