Thursday, April 25, 2024

خلیج جنگ، عراق نے کویت کو معاوضے کی ادائیگی دوبارہ شروع کر دی

خلیج جنگ، عراق نے کویت کو معاوضے کی ادائیگی دوبارہ شروع کر دی
April 21, 2018
بغداد (92 نیوز) عراق نے انیس سو اکانوے کی خلیج جنگ میں کویت  کو نقصان پہنچانے کے عوض معاوضے کی ادائیگی دوبارہ شروع کر دی ۔ اقوام متحدہ کے معاوضہ کمیشن کے مطابق عراق حکومت نے مزید ساٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے جبکہ چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ابھی باقی ہیں۔۔یہ معاوضہ خلیج جنگ میں کویت کی آئل فیلڈز اور دیگر تنصیبات تباہ کرنے کے عوض دیاجارہاہے۔۔۔اس سے قبل  سکیورٹی وجوہات اور داعش کیخلاف آپریشن پر  آنے والے اخراجات کے باعث  ادائیگی ملتوی کرنا پڑی تھی ۔ سابق  صدر صدام حسین کے دور حکومت میں عراق نے  کویت حملہ کیا تھا جس میں اُسے شکست ہوئی تھی۔