Wednesday, May 8, 2024

خلیج بنگال میں موجود ٹراپیکل سائیکلون ایمفان کی شدت میں کمی آنے لگی

خلیج بنگال میں موجود ٹراپیکل سائیکلون ایمفان کی شدت میں کمی آنے لگی
May 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) خلیج بنگال میں موجود ٹراپیکل سائیکلون ایمفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے  ، طوفان کیٹگری پانچ سے کیٹگری چار میں تبدیل ہوگیاہے ۔

رواں سال کا پہلا سائیکلون  ، خلیج بنگال میں بننے والے سپر سائیکلون کی شدت میں کمی  آنے لگی ہے ، سائیکلون ایمفان پانچویں درجے سے چوتھے درجے میں تبدیل  ہوگیا۔

کراچی سے 2300 کلومیٹر دور شمال مشرق میں موجود طوفان  کے مرکز میں ہوائیں 120 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں طوفان 20 مئی کی رات یا 21 مئی کی صبح بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایمفان سے پاکستان کی کسی ساحل پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ۔