Tuesday, April 23, 2024

خلیج بنگال میں بننے والے دہائی کے بدترین طوفان امفان نے بھارت میں قیامت ڈھا دی

خلیج بنگال میں بننے والے دہائی کے بدترین طوفان امفان نے بھارت میں قیامت ڈھا دی
May 21, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) خلیج بنگال میں بننے والے دہائی کے بدترین طوفان امفان نے بھارت میں قیامت ڈھا دی۔ ایک سو ساٹھ کلومیٹر کی رفتار سے چلتے جھکڑ ہر شے کو اڑا لے گئے۔ سب سے زیادہ متاثر ریاست مغربی بنگال ہوئی ہے جہاں ہزاروں مکانات تباہ اور درجنوں پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ تیز رفتار جھکڑوں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے طوفان کو کورونا سے بڑی آفت قرار دیا ہے۔ ماہرین اگلے چوبیس گھنٹوں کو انتہائی سنگین قرار دے رہے ہیں تاہم امید ظاہر کررہے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ طوفان کا زور ٹوٹتا جائے گا۔ مغربی بنگال سے ملحقہ آسام اور مہگالیا بھی موسلادھار بارشوں کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ امفان اس وقت بنگلادیش کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں دس لاکھ روہنگیا مہاجرین کی زندگیاں خطرے میں ہیں جو بنگلادیش کے کاکس بازار کیمپس میں انتہائی ابتر صورتحال میں رہنے پر مجبور ہیں۔