Thursday, April 25, 2024

خلیج بنگال اوربحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ،طوفان پیداہونے کاخطرہ

خلیج بنگال اوربحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ،طوفان پیداہونے کاخطرہ
October 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، خلیج بنگال اور بحیرہ عرب  میں  سمندری طوفان کا خطرہ ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت 8 اکتوبر تک واضح ہوگی۔ خلیج بنگال اوربحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ  کے باعث  سمندری طوفان کا خدشہ پیداہوگیا۔ ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ  ہوا کا کم دباو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ اگر سمندری طوفان بنتا ہے  تو  اسے ’’لوبان‘‘ کا نام دیا جائے گا۔ ’’لوبان‘‘  کا شدت  اور رخ کیا ہو گا، یہ کہنا اب قبل ازوقت ہو گا۔ ماہرین کے مطابق 8 اکتوبر تک طوفان کے حوالے سے صورتحال واضح ہو گی۔