Thursday, March 28, 2024

خلامیں پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں:سکیور ٹیم نامی گروپ کا دعویٰ

خلامیں پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں:سکیور ٹیم نامی گروپ کا دعویٰ
January 18, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک) اڑن طشتریوں اورخلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلا میں پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا باز نے  ایسی روشنیاں نظر آنے پر انھیں چھپانے کی کوشش کی ہے اور  کہا ہے کہ خلا پر بھی پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں ۔سازشی نظریات کا پرچار کرنے والےایک گروپ نے یو ٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی ہے ۔گروپ کا کہنا ہے کہ جب خلا میں پراسرار روشنیاں نظر آئیں تو خلا باز نے کیمرے کے آگے ہاتھ رکھ دیا اور یہ حرکت دو بار کی۔ سکیور ٹیم ٹین نامی گروپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پراسرار روشنیاں نامعلوم خلائی چیز کی ہوسکتی ہیں اور خلائی مخلوق کے وجود کو ثابت کرتی ہیں۔گروپ اس سے پہلے بھی کئی ایسے دعوے کرچکا ہے تاہم سائنسی حلقوں میں اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔