Saturday, April 20, 2024

خلائی کمپنی ایئربس برطانوی کمپنی ون ویب کیلئے 900 سیٹلائٹ تیار کریگی

خلائی کمپنی ایئربس برطانوی کمپنی ون ویب کیلئے 900 سیٹلائٹ تیار کریگی
June 17, 2015
لندن (ویب ڈیسک) یورپی خلائی کمپنی ایئربیس سیٹلائٹ برطانوی کمپنی ون ویب کیلئے 900 سیٹلائٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان سیٹلائٹس کے ذریعے دنیابھر میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ابتدا میں 600 سیٹلائٹ لانچ کیے جائیں گے جبکہ باقی کو ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ اس معاہدے کا اعلان پیرس میں ہونے والے ایئر شو کے دوران کیا گیا۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق کئی ارب ڈالر مالیت کی برطانوی کمپنی ون ویب کی یہ کہکشاں ہر کمرشل نیٹ ورک کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ اس پراجیکٹ میں ایئر بس ون ویب کمپنی کی صنعتی پارٹنر ہو گی لیکن اس کام میں اسے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ایئربس نے دنیا کے بعض انتہائی مخصوص اور سب سے زیادہ مہنگے ٹیلی مواصلات کے متعلق کام سے اپنا نام قائم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سیٹلائٹ تقریباً ڈیڑھ سو کلوگرام وزنی ہوگا اور کمپنی ون ویب ہرایک کی تیاری پانچ لاکھ امریکی ڈالر سے کم میں چاہتی تھی۔ خیال رہے کہ ذیلی سیارچوں کی اس کہکشاں کو مدار میں چھوڑنے کےلئے بہت سے راکٹ درکار ہوں گے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کےلئے ریچرڈ برینسن کی کمپنی ورجن گروپ کی خدمات لی جائیں گی۔