Thursday, March 28, 2024

خلائی مسافروں کیلئے  تیار ہونیوالے اسپیس پورٹ کی تصاویر جاری

خلائی مسافروں کیلئے  تیار ہونیوالے اسپیس پورٹ کی تصاویر جاری
August 17, 2019
لندن ( 92 نیوز)  بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن اورائیرپورٹس کا دورہ پرانا ہو گیا ،کیونکہ  خلائی پورٹس کا زمانہ  ہے ، برطانیہ کی نجی خلائی کمپنی نے میکسیکومیں خلائی مسافروں کیلئے تیارہونےوالے خوبصورت اسپیس پورٹ کی تصاویر جاری کی ہیں ۔ برطانیہ کی نجی فضائی کمپنی پچھلے 15 سال سے خلامیں عام شہریوں کےسیرسپاٹے کےمنصوبے پرکام کررہی ہے ،اس کمپنی نے خلامیں مسافروں کو لے جانے کیلئے خصوصی جہاز تیار کیا ہے جو کئی کامیاب آزمائشی پروازیں مکمل کرچکاہے،  یہ جہاز نیومیکسیکوکے صحراوں میں تیارہونےوالےا سپیس پورٹ سے اڑان بھرےگا۔ ائیرپورٹ کےبعد سپیس پورٹ کا خیال بھی اس کمپنی کےمالک رچرڈ برینسن کاہے،جہاں  خلامیں جانےوالے مسافراپنی منزل کے انتظارمیں بیٹھیں گے،ٹکٹ اوردیگرمراحل طے کئے جائیں گے۔مسافروں کو چھوڑنے آئے فیملی ممبرزیا رشتے داربھی یہاں رک سکیں گے۔ خلائی سیاحت کےشوقین  مسافروں کومخصوص جہاز وی ایم ایس  ایو کے ذریعے فضا میں پچاس ہزارفٹ کی  بلندی تک پہنچایاجائےگا،اس کےبعد جہازکےساتھ جڑی شٹل اپناکام شروع کردے گی جس میں چھ  مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔ یہ شٹل  مسافروں کو  خلائی سٹیشن تک پہنچائےگی ۔ خلاکی سیاحت کیلئے 600افراد کمپنی میں اپنی پروازبک کرواچکےہیں ،خلامیں سفرکیلئے ٹکٹ کی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالرفی مسافررکھی گئی ہے۔