Friday, April 26, 2024

خلائی مخلوق کا پتہ چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھلوائیں،عمران خان

خلائی مخلوق کا پتہ چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھلوائیں،عمران خان
May 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اگر خلائی مخلوق کا سراغ لگانا ہے تو اصغر خان کیس کھلوائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اصغر خان کیس کھلا تو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کون کس کا لاڈلہ ہے،نوازشریف جس طرح بزنس مین سے سیاستدان بنے وہ سمجھتے ہیں سب ایسے ہی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ تین تین بار وزیراعظم رہنے والے اب انقلاب اور تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ عمران خان گولڑہ شریف میں پیر غلام نظام الدین جامی سے بھی ملے ، پیر آف گولڑہ شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ عمران خان نے راجہ ظفر الحق رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا