Wednesday, April 24, 2024

خلائی مخلوق ٹرمپ،برطانیہ ، چین ، مودی اور نوازشریف ہیں ، اعتزاز احسن

خلائی مخلوق ٹرمپ،برطانیہ ، چین ، مودی اور نوازشریف ہیں ، اعتزاز احسن
May 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) خلائی مخلوق کے متعلق اعتزاز احسن نے خبردار کردیا ، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان  اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ  اس خطے کی ہیئت کو تبدیل کرنے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس سیاست میں ٹرمپ، برطانیہ، چین، مودی اور نواز شریف ہیں،خلائی طاقتوں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں فیصلے کرنا ہیں۔ اعتزاز احسن نے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عالمی گیم کا حصہ بن گئے،نواز شریف کو بڑی عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ امریکا، برطانیہ، چین اور مودی نواز شریف کےساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بدلہ لینا چاہتے ہیں ،ان کا بیانیہ بڑا خطرناک ہے ،کرپشن مقدمات میں پھنسنے کے باوجود نوازشریف کا اعتماد معنی خیز ہے۔ خلائی مخلوق باہر ہے اور ’اوپر ‘ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف جتنے مرضی ہاتھ پاؤں مار لیں  مگر احتساب عدالت سے سزا ملنا نوشتہ دیوار ہے ، نوازشریف عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔