Thursday, May 9, 2024

خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ،ماہر فلکیات کا دعویٰ

خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ،ماہر فلکیات کا دعویٰ
February 8, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکا کے ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔

دنیا کے معروف انجہانی سائنسدان  اسٹیفن ہاکنگ کیساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب کے مطابق  آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا ۔19 اکتوبر 2017 کو نظام شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا جس کا نام ’’اومواموا‘‘ رکھا۔

اوی لوب کے مطابق یہ ایلین ٹیکنالوجی ہو سکتی ہے لیکن ان کے ساتھی سائنسدانوں نے اس واقعے کو قطی نظر انداز کیا ۔