Saturday, May 11, 2024

خلائی مخلوق دیکھنے بارے سوشل میڈیا مہم حقیقت کا روپ دھارنے لگی

خلائی مخلوق دیکھنے بارے سوشل میڈیا مہم حقیقت کا روپ دھارنے لگی
September 21, 2019
لاہور (92 نیوز) ” ہمیں بھی خلائی مخلوق دیکھنی ہے “، سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی مہم حقیقت کا روپ دھارنے لگی۔ دہائیوں تک تخیلاتی داستانیں امریکی علاقے ایریا 51 کے گرد گھومتی رہیں،یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ایونٹ ” سٹورم ایریا ففٹی ون “میں لاکھوں لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایونٹ کی تاریخ قریب آتے ہی لوگوں نے ممنوعہ علاقے ایریا 51 کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے قریب خلائی زندگی کے تھیم پر بنایا گیا ریسٹورنٹ اورسٹور لوگوں کی خصوصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی تفریح کیلئے ایک بڑے میوزیکل کنسرٹ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔