Friday, September 20, 2024

خلائی راکٹ سپیس ایکس نے مصنوعی سیارہ خلامیں چھوڑنے کیلئے اڑان بھر لی

خلائی راکٹ سپیس ایکس نے مصنوعی سیارہ خلامیں چھوڑنے کیلئے اڑان بھر لی
March 5, 2016
فلوریڈا (ویب ڈیسک) خلائی راکٹ سپیس ایکس فیلکن نائین مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچانے کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ خلائی راکٹ فلوریڈا کے کیپ کینورل مرکز سے روانہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خلائی راکٹ نے چوبیس فروری کو روانہ ہونا تھا لیکن تکنیکی وجوہات اور موسمی خرابی کی بنا پر روانگی چار بار موخر کی گئی۔ خلائی راکٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد سمندر میں لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔ راکٹ خلائی تحقیق کے ادارے سپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کی ملکیت ہے تاہم ادارے نے نہیں بتایا کہ اس کا پہلا حصہ بحفاظت بحرالکاحل میں اتر گیا ہے یا نہیں۔ راکٹ بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ پانچ ہزار سات سو اکیس کلو گرام وزنی مصنوعی سیارہ خلا میں لے کر گیا ہے۔ سپیس ایکس راکٹ کے رواں سال بارہ متوقع مشنوں میں سے یہ دوسرا ہے۔