Thursday, September 19, 2024

خفیہ معلومات منظرعام پرلانے والے سنوڈن کا مجمسمہ پارک میں نصب

خفیہ معلومات منظرعام پرلانے والے سنوڈن کا مجمسمہ پارک میں نصب
April 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی حکومت کے خفیہ پیغامات منظرعام پر لانے والے ایڈورڈسنوڈن کے نامعلوم مداحوں نے راتوں رات سنوڈن کے مجسمے کو نیویارک کے پارک میں نصب کر دیا۔ خبرملتے ہی انتظامیہ نے مجسمے کو وہاں سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ پیغامات منظرعام پر لانے والے ایڈورڈ سنوڈن کا مجسمہ نیویارک کے گرین فورٹ پارک میں نصب کیا گیا، کانسی سے بنے مجمسمے کی لمبائی چار فٹ ہے اور اسے ایک ستون پر نصب کیا گیا۔ ستون کے نیچے کانسی کے بنے حروف سے ہی سنوڈن کا نام تحریر کیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو خبر ملی تو فوراً حرکت میں آئی اور پہلے سنوڈن کے مجسمے کو نیلے رنگ کے پلاسٹک کور سے ڈھانپ دیا اور پھر اسے پارک سے ہٹا دیا گیا۔ اینمل نیویارک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سنوڈن کامداح مصور کیسی خوبصورتی کے ساتھ اس کے مجسمے کو تیار کرتا ہے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ پھرتی سے مجمسے کو رات کی تاریکی میں اسے نیویارک کے پارک میں نصب کیا جاتا ہے۔