Tuesday, April 16, 2024

خفیہ اطلاع پرنائن زیروپرآپریشن کیا گیا:ترجمان سندھ رینجرز

خفیہ اطلاع پرنائن زیروپرآپریشن کیا گیا:ترجمان سندھ رینجرز
March 12, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ترجمان سندھ رینجرزکا کہناتھا کہ خفیہ اطلاعات پر نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا۔ نائن زیرواور اطراف کی عمارتوں میں مفرورملزمان،جرائم پیشہ افراداور سماج دشمن عناصر چھپے ہوے ہیں۔پکڑے گئے ملزموں میں سزائے موت پانے والے ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں ۔ کور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے بھی رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جنہیں ڈی جی رینجرز کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں 26ٹارگٹ کلرزآج کورٹ میں پیش کیےگئے ۔ 27ملزمان پہلے ہی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں،ملزموں کو 90 دن کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے ۔ ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ تمام گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی انویسٹی گیشن اور جوڈیشل افسران پر دباؤ نہ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 جی تھری، 23 ایس ایم جی، 2 ایل ایم جی ،27ایم ایم رائفل 19، 8 ایم ایم رائفل 4، 22رائفل 25 برآمدہوئے اس کے علاوہ 14 ٹی ٹی پسٹل، اور ایک ایم فور شامل ہےبرآمد ہونے والے اسلحے میں نائن ایم ایم 4، سائلنسر 6 ، پانچ  ٹیلی سکوپ، 36 واکی ٹاکی ، 2 بلٹ پروف جیکلٹس برآمد۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز  کا کہنا تھا کہ  رینجرز کی کارروائیوں میں شہریوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ شہریوں کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، تاجر اور ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ رینجرز خلوص اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھے ، امید ہے بلا تفریق کیے جانے والے آپریشنز جاری رہیں گے۔