Tuesday, April 23, 2024

خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا، شبلی فراز

خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا، شبلی فراز
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1276734655052554247?s=20 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔ اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے، انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔