Wednesday, April 24, 2024

خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے، جنرل جوزف ووٹل

خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے، جنرل جوزف ووٹل
March 8, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہتے ہیں خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔ جنرل جوزف ووٹل کا مزید کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات میں پاکستان زیادہ معاون کردارادا کررہا ہے، یہ ایسے اقدامات ہیں جو ہم نے پہلے نہیں دیکھے اور اب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ اٹھارہ برس کے مقابلے میں پچھلے چھ ماہ میں زیادہ پیش رفت ہوئی ہے۔ جنرل جوزف نے گزشتہ ماہ سینیٹ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں امریکا کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کی تفصیلات بتائی تھیں۔ جس میں افغان امن سمجھوتے میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا بھی شامل تھا۔