Monday, May 6, 2024

خطے کی بحرانی صورتحال کے باوجود پاکستانی سرحدوں پر صورتحال کنٹرول میں ہے، آرمی چیف

خطے کی بحرانی صورتحال کے باوجود پاکستانی سرحدوں پر صورتحال کنٹرول میں ہے، آرمی چیف
September 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پاک افغان سرحدی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی انتظام سے نقل و حرکت، سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔

آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔ اُنہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا اور محرم میں فول پروف انتظامات پر پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

عسکری قیادت نے کشمیر کی آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد، قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اور مظالم کے شکار کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔