Thursday, April 18, 2024

خطے میں کشیدہ صورتحال پر پاکستان کو تحفظات ہیں، دفتر خارجہ

خطے میں کشیدہ صورتحال پر پاکستان کو تحفظات ہیں، دفتر خارجہ
January 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) خطے میں کشیدہ صورتحال پرپاکستان کوتحفظات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم نے واضح کیا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر خارجہ کے بیرونی دوروں کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضع کردیا کہ ہم امن کا ساتھ دیں گے، پاکستان نے واضع کردیا کہ ہم امن خراب کرنے والے کسی اقدام حصہ نہیں بنیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہتی ہیں کہ پاکستان مشرق وسطیٰ تنازع کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بنے گا۔ وزیر خارجہ نے خطے میں تبدیلیوں پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون کو 158 دن ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ باسی دنیا سے رابطے میں نہیں۔